Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کوغلط استعمال کررہے ہیں،امیر مقام

بدھ 16 نومبر 2016 16:23

عمران خان خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کوغلط استعمال کررہے ہیں،امیر مقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ کوغلط استعمال کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کا نام تحریک انتشار ہوناچاہیے، معلوم نہیں عمران کس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ایک سو چھبیس دن کا دھرنا دیا جس سے چائنہ کے صدر کا دورہ پاکستان متاثرہوا۔

(جاری ہے)

اب جائنٹ سیشن سے بائیکاٹ کا اعلان کرکے عمران خان پتہ نہیں کس کو خوش کررہے ہیں۔ انہوں نے تقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈبل گیم کھیلتے ہوئے ملک دشمن ایجنڈے پر لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نہ تو پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کررہے اور نہ ہی مستعفی ہورہے ہیں۔امیرمقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ آتے نہیں اور تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں عوام اپنے لیے نمائندے منتخب کرلیں گے۔امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ترکی کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :