رعدالبرق مشق ثبوت ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں۔آرمی چیف

آپریشن ضرب عضب کومزیدمستحکم کررہے ہیں، شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا،آئندہ نسلوں کوبہتراور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔جنرل راحیل شریف کی رعدالبرق مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 15:57

رعدالبرق مشق ثبوت ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں۔آرمی چیف

بہالپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ رعدالبرق مشق ثبوت ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں،آپریشن ضرب عضب کومزیدمستحکم کررہے ہیں،آئندہ نسلوں کوبہتراور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج رعدالبرق مشقوں مین حصہ لینے والے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج تیار ہے کوئی وطن عزیزکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطرہ روائتی ہویاغیرروائتی فوج ہرطرح سے جواب دینے کیلئے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔آئندہ نسلوں کوبہتراور مستحکم پاکستان دیناچاہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ عوام کی خدمت اور مددکواپناشعاربنائیں۔کسی مشکل میں ایک آرڈرہے کہ صرف لوگوں کی مددکریں۔