کسان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں،

صوبائی وزیر زراعت جانباز خان کا سیمینار سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 16:12

چلاس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان جانباز خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں گلگت بلتستان کو خود کفیل بنانے کیلئے کسان دوست پالیسیاں بنائی گئی ہیں، کسان جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لاکر زرعی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کر سکتے ہیں، حکومت زمینداروں کو آسان شرائط پر قرضے دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

چلاس میں ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان زراعت کے اعتبار سے موزوں خطہ ہے،حکومت کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان زراعت میں خود کفیل ہو تاکہ وفاق اور دوسرے صوبوں پر زرعی انحصار کم ہو،ایفاد پراجکیٹ کے تحت گلگت بلتستان کی 30 ہزار ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ فصلیں اگائیں اور اچھے بیج استعمال کریں تاکہ مجموعی زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :