آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میزبان شرافی محمڈن کا فائنل تک ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:48:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:48:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:43:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:11:51 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:11:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:11:48 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:09:41 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:09:41 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:09:41
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میزبان شرافی محمڈن کا فائنل تک رسائی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے "پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ "کے دوسرا سیمی فائنل مقابلہ میزبان شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب نے شاندار اور دلچسپ مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط اور فیوریٹ ٹیم رئیل میڈرڈ یوتھ لیاری کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول اسٹار فارورڈ محمد رحیم نے اسکور کیا ۔میزبان ٹیم کے شاندار کھیل پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد سے نوازا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء رئوف کلمتی سے کھلاڑیوں کا فرداً فرداً تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کیپٹن شرافی محمڈن حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے ۔
16/11/2016 - 16:11:51 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان