انگلش بائولر ظفر انصاری بھی ثقلین مشتاق کے ''دوسرا '' کے معترف

ثقلین مشتاق کی رہنمائی کی بدولت انگلش بائولرز کو بھارت میں اپنے قدم جمانے کا موقع مل گیا ہے،انگلش بائولر

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

وساکھا پٹنم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا کردار کسی چیئر لیڈر سے مماثل قرار دے کر انگلش سپن بالر ظفر انصاری دوسراکے ماسٹر کی مہارت کے گن گانے لگے جن کا کہنا ہے کہ یہ سپن بائولنگ کے مشیر کا گہرا اثر ہے کہ انگلش سپن بائولرز کو بھارت میں اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کا موقع مل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ بائولنگ ایکشن کو تبدیل کرنے کے بجائے پلیئر کے ذہن سے منفی باتوں کو باہر نکال دیتے ہیں جس کے سبب بائولرز کو حوصلہ مندی کے ساتھ اچھا کھیل پیش کرنے کا بھرپور موقع مل جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :