بنگلہ دیش کی مددکے خواہاںہیں، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں مثبت اور پائیدار نتائج آ رہے ہیں ،چین

بدھ 16 نومبر 2016 16:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین شو چھی لیانگ نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش کی مدد کا خواہاں ہے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں مثبت اور پائیدار نتائج آ رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظام الدین احمد نے چین کا عسکری شعبے میں مدد اور حمایت کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے بنگلہ دیش دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائبچیئرمینشو چھی لیانگ سے بیجنگ میں بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظام الدین احمدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شو چھی لیانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنما باہمی عسکری تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی تعلقات کومضبوط بنایا جا رہا ہے اور تمام شعبوں میں مثبت اور پائیدار نتائج آ رہے ہیںانہوں نے کہا چین بنگلہ دیش کی مدد کا خواہاں ہے تاکہ فریقین باہمی تبادلوں کو وسعت، حقیقی تعاون کو فروغ دے سکیں اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

اس مو قع پر بنگلہ دیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظام الدین احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کی جانب سے بنگلہ دیش کی قومی ترقی اور عسکری شعبے میں مدد اور حمایت کی فراہمی کا شکر گزار ہے۔دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے بنگلہ دیش دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :