اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

بدھ 16 نومبر 2016 16:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے اس تناظر میں یوکرائن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو26 کے مقابلے میں73ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لیا جبکہ رائے دہی میں 76 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے مبصرین کو جزیرہ نما کریمیا میں داخلے کی اجازت دی جائے۔ 2014 میں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے بعد روس نے کریمیا کو ضم کرتے ہوئے اپنا علاقہ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :