گورنمنٹ سائنس کالج کے پروفیسر رائوالطاف نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کو آہوں ،سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

بدھ 16 نومبر 2016 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں قتل ہونے والے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے پروفیسر رائوالطاف کو کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔سائنس کالج کے پروفیسر را ئوالطاف کی نمازہ جنازہ میں کالج کے پروفیسرز، طلبہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو جوہر ٹائون کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جبکہ طلبا کی جانب سے قاتل گرفتار نہ ہونے پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ڈی ایس پی اقبال ٹائون نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو بہت جلد گرفتار لیا جائے گا، جس پر کالج کے طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پروفیسر رائوالطاف کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر رائوالطاف کو چھ گولیاں لگیں، قاتلوں نے مقتول کے سر کو ٹارگٹ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق را ئوالطاف کو بائیں بازو میں تین ، گردن پر ایک گولی لگی۔ ایک گولی بائیں کان اور گردن کے درمیان جبکہ چھٹی گولی بائیں گال میں لگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رئوا الطاف کے قتل میں نائن ایم ایم کا پسٹل استعمال ہوا ہے۔پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ منگل کے روز وحدت روڈ سائنس کالج کے پروفیسر رائو الطاف کو اقبال ٹائون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :