90کی دہائی کی سیاست :مسلم لیگ نون نے عمران خان کی سیکورٹی رسک قراردیدیا-پاک، بھارت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:01:02 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:00:59 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:00:50 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:00:47 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 16:00:44 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:23:18 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:23:54 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:15:07 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:13:09 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:13:09 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 15:10:09
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

90کی دہائی کی سیاست :مسلم لیگ نون نے عمران خان کی سیکورٹی رسک قراردیدیا-پاک، بھارت سرحد پر دونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پاور پلانٹ بننا چاہیئے۔ عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔دانیال عزیز

عمران خان دوسروں کی تلاشی کی باتیں کرتے ہیں، مگر وہ خود چور ثابت ہوچکے ہیں، ان کی ایک جیب سے منی لانڈرنگ، ایک سے ٹیکس چوری اور ایک سے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کی چوری نکلی ہے۔طلال چوہدری

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء)حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے راہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو نیشنل سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاک، بھارت سرحد پر دونوں ممالک کا مشترکہ ایٹمی پاور پلانٹ بننا چاہیئے۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی قلابازیوں کے دن ختم ہوگئے، انہیں قوم کو جواب دینا پڑے گا، عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان خود الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگے ہوئے ہیں، اسی طرح عمران خان اپنے ساتھیوں کو بھی بھاگنے کا مشورہ دے رہیں، تا کہ اداروں کو مفلوج کیا جائے اور اداروں کو کام نہ کرنے دیا جائے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے دن سے عدالتوں میں ثبوت پیش کر رہی ہے، اور آج بھی الیکشن کمیشن میں اپنے ثبوت پیش کیے ہیں، لیکن عمران خان جو کہتے تھے میں ہر جگہ پیش ہونے اور تلاشی دینے کو تیار ہوں آج پھر فرار ہیں۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این بار بار کہتی رہی ہے کہ اپوزیشن جہاں، جس فورم پر چاہے، مسلم لیگ خود کو غیر مشروط طور بہانے کے بغیر احتساب کے لیے پیش کرنے کو تیار ہے،پاناما پیپرز کے منظر پر آنے کے محض پانچ دن کے بعد سپریم کورٹ کو پاناما کی تحقیق کے لیے خط لکھا گیا جس میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی باتیں شامل تھیں۔ دانیال عزیز نے ایک بار پھر عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آ و اور عدالتوں کا مقابلہ کرو، انہوں نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ قوم دیکھے گی کہ قانون کے ہاتھ عمران خان کی گریبان میں ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور کی عدالت نے 46 مرتبہ نجم سیٹھی کے 35 پنکچر کیس میں عمران خان کو طلب کیا لیکن عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان کو چاہیئے کہ عدالت جاکر جواب دیں۔ دانیال عزیز نے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 15:23:18 :وقت اشاعت