فصلوں پر بے جا زرعی ادویات کے استعمال سے انسانی بیماریوںمیں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر افضل

بدھ 16 نومبر 2016 15:17

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں فصلوں پر بے جا زرعی ادویات کے استعمال سے غیر معمولی پیداوار کے ساتھ ہی ا نسانی بیماریوںاور مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جانداروں کی حفاظت اور دنیا کی بقاء کیلئے ہمیں اپنے قدرتی ماحول کی خصوصی حفاظت کرنا ہو گی، ان خیالات کا اظہار ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے یونیورسٹی کالج آف ایگری کلچرمیں منعقدہ "پھلوں اور سبزیوں میں زرعی ادویات کے مضر اثرات‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ ہماری زندگی میں خالص خوراک سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ،انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں پر کیا گیا سپرے پیداوار بڑھانے کیلئے تواہم ہوتا ہے لیکن غذائیت کے اعتبار سے اس کے منفی نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں، اُنہوںنے کہا کہ زرعی ادویات کا استعمال زراعت میں صرف چند ممالک کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے نے زراعت میں ایسے پراجیکٹس شروع کئے ہیں جن میں کیمیائی ادویات کا استعمال کم سے کم اور پیداوار 100فیصد ہے، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب عوام اورکسانوں کیلئے انتہائی مفید اور معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :