مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کی سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کے حوالہ سے تیاریاں زور وشور سے جاری

بدھ 16 نومبر 2016 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کے حوالہ سے تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی ہیں قائدین نے عوام رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل سجاد قریشی کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل صدر دیوان علی خان چغتائی،ضلع مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضی گیلانی،سٹی صدر شیخ مقصود احمد،ہٹیاں بالا کے صدر عنصر پیرزادہ، ٹریڈ ونگ کے چیئرمین بشارت مغل، مسلم کانفرنس ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد شفیق، سید صداقت شاہ،ڈویژن کے نائب صدر مشتاق قریشی کے علاوہ میر رضوان ایڈووکیٹ، ہارون آزاد،عاصم نقوی ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیز فائر لائن توڑنے کی کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ضلعی صدر مسلم کانفرنس پیر سید غلام مرتضی گیلانی نے سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کے کیلئے میزبان کمیٹی کا اعلان کیا۔میزبان کمیٹی کے چیئرمین وحید خان مغل چیئرمین آفتاب احمد سلہریا،ممبر مبشر جہانداد،ممبر میر سجاد سلہریا،سجاد عباسی،سلیم عباسی کمیٹی کے ممبران منتخب کیے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کشمیری 24نومبر کو دنیا پر واضح کردیں کہ کشمیر کے وارث زندہ ہیں۔

24نومبر کشمیریوں کی آزادی کا دن ثابت ہو گا۔ہم ہر صورت سیز فائر لائن عبور کریں گے جس کا مقصد کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ آزادی جیسے عظیم مقصد کیلئے دیگر جماعتیںہمارا ساتھ دیں۔ تمام کشمیری 24نومبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کریں۔آزادکشمیر میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے مسلم کا نفرنس کی کوکھ سے جنم لیا ہے ۔

ہمیں اس بات پر فخر ہے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تاریخی پس منظر رکھنے والی اعلیٰ روایات کی حامل سیاسی جماعت ہے۔مکار بھارت اور ان کی درندہ صفت فوج کشمیریوں کی عظیم جدوجہد سے خوف زدہ،ہو کر کنٹرول لائن کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائر نگ کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں جاری اس پر امن جدو جہد اور اپنے کئے گئے وعدے حق خودرادیت دلانے میں روایتی چشم پوشی کو چھوڑ دے ۔اس موقع پر سجاد قریشی نے ڈویژنل عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔