Live Updates

منفی سیاست والوں کو مخصوص نشستوں پر بھی شکست ہوئی ،شہبازشریف

بدھ 16 نومبر 2016 15:15

منفی سیاست والوں کو مخصوص نشستوں پر بھی شکست ہوئی ،شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کوبلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر بھی بری طرح شکست ہوئی۔ انہیں اپنی پے درپے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چا ہیے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی خدمت محنت اورشفاف سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کی سیاست ناکام ہو گئی، خدمت کی سیاست کے سامنے کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات