بھارت نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرے، مقررین کا تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 15:10

جموں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک تقریب کے مقررین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام فور ی طو ر پر بند کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری کے گائو ںبری درہال میں منعقدہ تقریب میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھگوت کے حالیہ متعصبانہ بیان کی مذمت کی گئی جس میں اس نے کہا تھا کہ بھارت ایک ہندو ریاست ہے اور مسئلہ کشمیر کو بھارتی آئین کے دائرے میں رہ کر حل کیا جانا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور بھارت نے خود کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو فرقہ پرست جماتیںجموں خطے میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکانا چاہتی ہیں لیکن انکے مذموم منصوبوں کو پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے مولانا غلام رسول ، مولانا یونس اور دیگر نے خطاب کیا۔دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے قائمقام صدر میر شاہد سلیم نے جموںمیں جاری ایک بیان میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چار ماہ کے دوران جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انتہا کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :