مقبوضہ کشمیر میں حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

بدھ 16 نومبر 2016 15:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں ایک حملے میں بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکار ضلع کے علاقے سوپور میں مروال زلورہ کے مقام پر نامعلوم افراد کے حملے میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس سپرانٹنڈنٹ سوپور ہرمیت سنگھ کے مطابق بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔