ایونکا ٹرمپ کو جیولری ڈیزائنر کمپنی کا بریسلٹ پہن کر خاندان کے ساتھ ٹی وی شو میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

ایونکا ٹرمپ کو جیولری ڈیزائنر کمپنی کا بریسلٹ پہن کر خاندان کے ساتھ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ کو اپنی جیولری ڈیزائنر کمپنی کا بریسلٹ پہن کر اپنے خاندان کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ایونکا ٹرمپ نے پروگرام کے دوران کئے بار بات کرتے ہوئے اپنا ہاتھ لہرایا جس میں وہ بریسلٹ واضح نظر آیا جو ان کی کمپنی کا تیار کردہ تھا اس بات کو لے کر سوشل میڈیا پر دو دن میں ان کو اس قدر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ان کو آئندہ احتیاط برتنے کا وعدہ کرنا پڑا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام (ساٹھ منٹ)کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام نے ٹرمپ اور ان کی بیٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندانی کاروبار کو اب الگ رکھیں ان کی بیٹی صدر کی بیٹی کے طور اپنے کاروبار کی تشہیر اس طرح نہیں کر سکتیں، ایونکا نے جو بریسلٹ زیب تن کر رکھا تھا اس کی مالیت 8 سے 10 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :