آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات کی نمائش فروری میں منعقد کی جائے گی

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ملبوسات، جو انھوں نے مختلف اہم تقریبات میں زیب تن کئے تھے ، کی نمائش آئندہ سال فروری میں کنسنگٹن پیلس میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کنسنگٹن پیلس لیڈی ڈیانا کی جائے رہائش تھی جہاں اب ان کے دونوں بیٹے رہائش پذیر ہیں ،شاہی محل سے جاری ایک بیان کے مطابق شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد کنسنگٹن پیلس میں منعقد ہونے والی ان کی ملبوسات کی یہ پہلی نمائش ہو گی جس میں وہ سیاہ گائون بھی شامل ہے جو انھوں نے امریکا کے دورہ کے دوران وائٹ ہائوس میں اداکار جان ٹریولٹا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے زیب تن کر رکھا تھا۔