ویرات کوہلی کل ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کریں گے

بدھ 16 نومبر 2016 14:56

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کل جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

وہ یہ اعزاز پانے والے 28ویں بھارتی کرکٹر بن جائیں گے، بھارت کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 200 میچز کھیل رکھے ہیں۔ کوہلی نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک 49 میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 3643 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 13 سنچریاں بھی شامل ہیں۔