پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی ”خاموش “کرانیکابندوبست کرلیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:37

پی سی بی نے راشدلطیف کو بھی ”خاموش “کرانیکابندوبست کرلیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16نومبر۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹی وی چینلزپر ہونیوالی تنقیدکا سلسلہ روکنے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور وہ آج کل اپنے ناقدین کو ایک ایک کرکے ”تنخواہ دارملازم“بنارہاہے ۔پی سی بی نے پہلے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمدیوسف کونیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا جبکہ شعیب اختر کو باؤلنگ کنسلٹنٹ بنانے کی ”ڈیل“تقریبا ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قائم اکیڈمی میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس تعینات کیے جانیکا امکان ہے جس کے لیے پی سی بی کے ساتھ انکے معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کام کرنیکی پیشکش کی تھی لیکن راشد لطیف نے اس عہدے پر کام کرنے سے معذرت کر لی تھی ، اب ابتدائی طور پر راشد لطیف نے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔