غزہ سے اردن داخل ہونیوالے فلسطینی تاجر کو صہیونی فوج نے گرفتار کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 16 نومبر 2016 14:38

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے غرب اردن داخل ہونیوالے ایک فلسطینی تاجر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی کاروباری شخصیت ’رائد شملخ‘ شمالی غزہ میں بیت حانون گذرگاہ پہنچے جہاں غرب اردن داخل ہوتے ہی اسرائیلی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے سامان کی جامہ تلاشی لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی سرحدی رابطہ کار کو شملخ کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، تاہم ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :