ریاض:سعودی خاتون ٹیچر کی گھر پر جلنے سے پراسرار موت۔

بدھ 16 نومبر 2016 14:10

ریاض:سعودی خاتون ٹیچر کی گھر پر جلنے سے پراسرار موت۔

ریاض۔ (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار،16نومبر،2016) 55سالہ سعودی خاتون ٹیچر کو پولیس نے گھر میں جلا ہوا پایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون کا شوہر سعودی عرب کے دوسرے صوبے میں ملازمت کرتا ہے جبکہ موت کے وقت اس کا بیٹا بھی گھر پر موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی انکوائری سے یہی پتہ چلا ہے کہ خاتون نے خود پہ پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔ تاہم فورینزک ڈیپارٹمنٹ نے ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو ہسپتال بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :