الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:29:39 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:29:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:24:42 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:24:40 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:19:10 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:19:08 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:24:39 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 14:16:05 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:50:49 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:42 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:17 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:21 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:23 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:27 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:05:29 اسلام آباد کی مزید خبریں

الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جار ی کر دیا

چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرلیا ،ْ سماعت 29نومبر کو ہگوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی ریفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور درخواست گزار محمد خان ڈاہا کو نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں عمران خان‘ جہانگیرترین اور کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنسوں کی سماعت ہوئی اس موقع پر جہانگیر ترین کے وکیل نے مواف اختیار کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میرے موکل کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا ،ْ درخواست گزار بھی غیر حاضر ہے اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار محمد خان ڈاہا کی دوسری سماعت پر بھی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی اور عمران خان سے جواب طلب کر لیا اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار بشریٰ گوہر نے کہ اکہ لیاقت ترکئی نے کاغذات نامزدگی اور ایف بی آر میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر مکمل نام نہیں لکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سینیٹر لیاقت ترکئی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
16/11/2016 - 14:19:08 :وقت اشاعت