بس حادثہ میں جاں بحق خاتون کی میت اورزخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 14:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقہ بیلہ میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک خاتون کی میت اور 15 زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا۔ایدھی ریسکیو نے اے پی پی کو بتایا کہ حادثہ حب کے قریب بیلہ کے مقام پر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیموں نے جاں بحق ہونے والی 60 سالہ خاتون خدیجہ کی میت اور 15 زخمیوں معصومہ، باری خاں، گل خان، ولی خان، حکمت اللہ، سعید، سردار، حبیب اللہ، روزی گل، ہدایت، عبدالوسیع، اشرف، وقار، زر بخت اور سعداللہ کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج طبی امداد دی جا ری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :