گندم کے کاشتکاروںکو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگراموںکے دوسرے مرحلہ کا آغاز

بدھ 16 نومبر 2016 14:16

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) گندم کے کاشتکاروںکو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگراموںکے دوسرے مرحلہ کا آغاز کردیا گیاہے جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے ضلع کے 809 دیہاتوں میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرکے ہزاروںکاشتکاروں اور کسانوں کو گندم کے بیج کی اقسام ، ان کی کوالٹی ، وقت کاشت ، شرح بیج ، زمین کی تیاری ، کھادوںکے استعمال اور پہلے پانی کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پہلا مرحلہ یکم اکتوبر سے شروع کیاگیا تھا جو گزشتہ روز ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اب دوسرے مرحلہ کاآغاز کردیاگیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس مرحلہ میں کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی ، آبپاشی اور سردی و کورے کے دوران فصل کو موسمی تغیرات سے بچانے سمیت دیگر ضروری امور کے بارے میں آگاہ کیاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ تربیتی پروگرامز کے انتہائی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں کیونکہ کاشتکاروں کی تربیت اور انہیں ہزاروں معلوماتی پمفلٹس کی فراہمی سے گندم کی مطلوبہ رقبہ پر کاشت کے ہدف میں معاونت حاصل ہو گی جس سے پیداوار کا ٹارگٹ بآسانی پوراکیاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :