گلبدین حکمت یار کا مبینہ جنگی جرائم پر معافی مانگنے سے انکار

بدھ 16 نومبر 2016 13:58

گلبدین حکمت یار کا مبینہ جنگی جرائم پر معافی مانگنے سے انکار
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے مبینہ جنگی جرائم پر معافی مانگنے سے انکار کردیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق اپنے ایک سمعی پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ افغانستان پر غیرملکی قبضے کے دوران جدوجہد کیلئے انہوں نے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی اورنہ ہی وہ معافی مانگیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معافی ان لوگوں کو مانگنی چاہئیے جنہوں نے جرائم کا ارتکاب کیا ہوں اوریا جن کو اعلیٰ عدالتوں نے سزائیں دی ہوں ، جن لوگوں پر جنگ مسلط کی گئی اورجن کے خلاف جرائم کئے گئے ان سے معافی مانگنے کا تقاضا بیجا ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانوں نے اپنے آپ اوراپنے وطن کا دفاع کیاہے اسلئے معافی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ حزب اسلامی اورافغان اعلیٰ امن کونسل کے درمیان چند ہفتے قبل معاہدہ ہواہے اور اب افغان حکومت ان کا نام امریکا کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔