براک اوباما کی یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 نومبر 2016 13:58

براک اوباما کی یونان کے وزیر اعظم سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورہ یونان کے دوران ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم الیکسس تسیپراس سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگرا ہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،اس سے پہلے امریکی صدر اوباما کی آمد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورہ یونان کے دوران ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم الیکسس تسیپراس سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدر اوباما اور الیکسس تسیپراس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے اور معیشت کی دوبارہ مضبوطی کے لیے یونان کی امداد جاری رکھی جائے گی۔ صدر اوباما نے الیکسس تسیپراس کے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ اس سے پہلے ہزاروں شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جبکہ چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔