لاہور ہائیکورٹ،نیوزگیٹ اسکینڈل، تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست خارج

بدھ 16 نومبر 2016 13:55

لاہور ہائیکورٹ،نیوزگیٹ اسکینڈل، تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیوزگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیوزگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹانے سے ثابت ہوتاہے کہ حکومتی ارکان قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے میں ملوث رہے۔ موجودہ کمیشن میں شامل تمام افراد براہ راست حکومت کے زیراثرہیں۔ عوامی تحریک کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیوزگیٹ اسکینڈل سے متعلق تشکیل دیئے گئے کمیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، جبکہ سیکرٹری داخلہ کو نیوز گیٹ اسکینڈل کی پاکستان آرمی ایکٹ انیس 1952 کے تحت تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔