دہشت گردوں کی سہولت کاری سے متعلق کیس ، وسیم اختر اور قادر پٹیل کی ضمانت منظور

بدھ 16 نومبر 2016 13:55

دہشت گردوں کی سہولت کاری سے متعلق کیس ، وسیم اختر اور قادر پٹیل کی ضمانت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے سے متعلق کیس میں مئیر کراچی وسیم اختر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ان کے علاج معالجے میں معاونت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانت کے عوض 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت سے قبل عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی جیل اور اڈیالہ جیل میں گزرا وقت میری زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ ہے، جیل سے رہائی کے بعد کتاب لکھوں گا، اپنی کتاب میں جیل میں گزارے ہوئے تمام لمحات کااحاطہ کروں گا۔

اس کے علاوہ اس میں کراچی میں بننے والی جے آئی ٹی کے بارے میں تفصلی طور پر لکھوں گا۔میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری، سانحہ 12 مئی اور دہشت گردوں کی معاونت کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 38 میں ان کی ضمانت ہو چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :