ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 13 ارب 52 کروڑ 27 لاکھ روپے سے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:55:01 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:50:17 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:50:15 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:50:14 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:47:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:18:18 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:10:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 13 ارب 52 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 13 ارب 52 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 41 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کے لئے 18 کروڑ 21 لاکھ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، خانیوال ٹریک کو ڈبل کرنے کے لئے 10 کروڑ، پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 13 کروڑ، نیو ڈی ای لوکوز کے لئے ایک ارب 68 کروڑ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے 3 ارب 83 کروڑ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 89 کروڑ، خانیوال ۔ سکھر سیکشن کی بحالی کے لئے 88 کروڑ، رولنگ سٹاک کی بحالی کے لئے 73 کروڑ، 800 کوچز اور 200 ویگنوں کی خصوصی مرمت کے لئے 53 کروڑ، خانپور ۔ لودھراں ٹریک کی بحالی کے لئے 72 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
16/11/2016 - 13:50:17 :وقت اشاعت