پاک قطر جنرل تکافل قومی تکافل مارکیٹ کیلئے خدمات فراہم کررہی ہے، سیلزاینڈڈویلپمنٹ

بدھ 16 نومبر 2016 13:47

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاک قطر جنرل تکافل قومی تکافل مارکیٹ کیلئے جامع اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کررہی ہے جبکہ صنعتی ، کاروباری ، تاجر برادری تکافل کی سروسز سے بھرپوراستفادہ کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سیلزاینڈڈویلپمنٹ پاک قطر جنرل تکافل پاکستان کے ذرائع نے بتایاکہ جو تاجر اور کاروباری حضرات پاک قطر جنرل تکافل کے ساتھ کام کررہے ہیں وہ ان کی سروسز سے پوری طرح مطمئن ہیں جبکہ مزید کاروباری افراد بھی اس سلسلہ میں تکافل سے رابطہ کرسکتے ہیں جنہیں قواعد وضوابط کے مطابق اعلیٰ معیار کی تمام خدمات کی فراہمی کویقینی بنایاجائیگا اور ان کی قابل عمل تجاویزبھی زیرغور لائی جائیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی اولین تکافل میں پاک قطر کو امتیازی مقام حاصل ہے جس کی جامع خدمات کسی بھی طرح کسی دوسرے بڑے و عالمی معیار کے ادارے سے کم نہیں۔انہوںنے ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی سٹیک ہولڈرز کو اپنے تمام ممکن تعاون اور بھر پور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :