قاہرہ میں بین الاقوامی فلمی میلہ شروع ہوگیا

میلے کے مہمان خصوصی چین کے فلمی ڈائریکٹر جیانگ زانگ ہیں میلے میں چین سمیت 61ممالک کی 200فلمیں پیش کی جارہی ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اڑتیسواں قاہرہ انٹرنیشنل فلمی میلہ شروع ہو گیا ، یہ مشرق وسطیٰ کا قدیم فلم میلہ ہے جس کے مہمان خصوصی چین کے فلمی ڈائریکٹر جیا زانگ کی ہیں جنہوں نے گذشتہ روز میلے میں ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کیا ،میلے میں 61ممالک کی 200فلمیں پیش کی جارہی ہیں ، ان میں وہ 16فلمیں بھی شامل ہیں جو گولڈن پیرامڈ بیسٹ فلم پرائز حاصل کر چکی ہیں ، اس سال فلمی میلہ مصری ڈائریکٹر محمد عبد العزیز کے نام کیا گیا ہے جو اس ہفتے وفات پا گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ 2016ء چین مصری ثقافتی سال کے طورپر بھی منایا جا رہا ہے جبکہ اس سال چین اور مصر کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ بھی ہے ، مقامی عربی اور مغربی فلموں کے علاوہ 15چینی فلموں بھی میلے میں شامل ہیں جو 2001ء سے 2015ء تک تیار کی گئی تھیں، ان فلموں کے ذریعے 21ویں صدی کے چین کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :