نیوزی لینڈ ، زلزلے کے متاثرہ علاقے سے چینی سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:27

کرسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کے زلزلہ سے شدید متاثرہونیوالے علاقے سے 125چینی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، نیوزی لینڈ میں گذشتہ دنوں آنیوالے 7.

(جاری ہے)

5شدت کے زلزلے کے باعث 1300سیاح علاقے میں پھنس گئے تھے ، یہ علاقہ اپنی خوبصورتی کے باعث سیاحوں کیلئے بڑی کشش رکھتا ہے ، نیوزی لینڈ کی حکومت نے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونیوالے اس علاقے سے 125چینیوں سمیت تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا ہے ، اس مقصد کیلئے دو ہیلی کاپٹر مختص کئے گئے تھے جنہوں نے روزانہ 41چینی سیاحوں کو علاقے سے منتقل کیا جبکہ دیگر سیاحوں کو نکالنے کیلئے بھی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل کی گئی ،زلزلے کے بعد اب تک 900آفٹر شاکس محسوس کئے گئے ہیں ،سرکاری سطح پر لوگوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ زلزلے سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔