گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا ‘راؤ خورشید
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:47:48 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:47:47 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:47:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:27:18 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:14:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:14:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:14:53 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:11:11 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:11:11 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:46:46 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:46:45
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا ‘راؤ خورشید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے پاکستان کامعاشی مستقبل روشن ہو گیا ، گوادر پورٹ سے پہلے تجارتی بحری جہاز کی روانگی کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان کی آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کریں گی ،موجودہ حکومت کے دور میں گوادر پورٹ کا افتتاح اور پہلے بحرے جہاز کی روانگی بہت مثبت اقدام ہے ۔

گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی تاجر برادری گوادر پورٹ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کاروباری افراد کو دی جانے والی سہولیات مقامی تاجروں کو بھی دی جائیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ سے ہونے والی تجارت کے باعث پورے خطے کے ممالک استفادہ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم حکومت اور پاک افواج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے اقتصادی راہداری کی تعمیر سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور مخالفت کرنے والوں کو کچل کر رکھ دیا جائے۔
16/11/2016 - 13:14:53 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان