قطر میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایمبو لینس سروس کا آغاز کر دیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) قطر میں حمد میڈیکل کارپوریشن نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایمبو لینس سروس کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں حمد میڈیکل کارپوریشن نے وزیر صحت کی نگرانی میں نان ایمر جینسی مریضوں کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ایمبولینس تیار کی ہے جس میں فلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور مریض کا ا لیکٹرانک کلینیکل ریکارڈ بھی موجود ہو گا ۔ یہ سروس مریضوں کو سفر کے دوران زیادہ آرام دہ سہولت فراہم کرے گی۔اس سروس کا جدید فلیٹ سسٹم مریض کی نقل و حرکت اور دیکھ بھال میں مدد گار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :