دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) دبئی کے علاقے بر دبئی کی ایک رہائشی فلیٹ کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ 3 بجکر 7منٹ پر الفیدی سٹریٹ میں لگی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ریسکیو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا آگ کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ فلیٹ میں موجود کافی سامان جل گیا۔پولیس حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :