ایچ ایم سی ‘متبادل مثانہ کی پیوندکاری کے موضوع پر ورکشاپ

بدھ 16 نومبر 2016 13:11

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کی زیرنگرانی ’’متبادل مثانہ کی پیوندکاری ‘‘کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ‘ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹروں میں سرجری کی مہارت اور طریقہ کار میں بہتری لانا تھا‘ سرجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اب تک تقریباً 100مریضوں جن میں مثانے کی تکالیف ‘پیدائشی مثانے کا نہ ہونا‘ کسی حادثے میں مثانے کو نقصان پہنچنا یا کینسر وغیرہ کے کامیاب آپریشن کیے گئے‘ مصنوعی مثانے کی پیوندکاری کے عمل کیلئے سرجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ماہر سرجنوں کی زیرنگرانی ورکشاپ منعقد کی گئی ‘ کئی مریض صحت یاب ہوکر بہترین زندگی گزاررہے ہیں‘ مصنوعی مثانے کی پیوندکاری پر صرف سرجری کے سامان پر تقریباً ایک لاکھ روپے لاگت آتی ہے جوکہ اس ورکشاپ میں مفت کی گئی ورکشاپ میں اس قسم کی بیماریوں کے مفت علاج کیلئے ہسپتالوں کو فنڈفراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا۔