ادبی ستوری کی تنقیدی وشعری نشست

بدھ 16 نومبر 2016 13:07

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)پوھنتون ادبی ستوری یونویرسٹی کیمپس کا ہفتہ وار اجلاس پشاور یونیورسٹی کے مولانا عبدالقادر ہال میں زیرصدرت جلال خلیل منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر شیرزمان سیماب نے ادا کیے جبکہ گزشتہ اجلاس کی روداد محمدشاہد طاہری نے پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد غندل خان نے اپنی غزل تنقید کیلئے پیش کی تفصیلی بحث اور ضروری اصلاح کے بعد غزل کو معیاری قرار دیاگیا۔ غیر طرحی مشاعرہ میں اباسین یوسفزئی ‘صلاح الدین ودیگر نے حصہ لیا۔