بھڑکوں والی فلموں کا دور گزر گیا‘ لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں‘میرا

بدھ 16 نومبر 2016 13:07

بھڑکوں والی فلموں کا دور گزر گیا‘ لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) اداکارہ میرانے کہا ہے کہ بھڑکوں والی فلموں کا دور گزر گیا‘ لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران میرانے کہا کہ بھڑکوں اور غنڈہ گردی والی فلمیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لوگ اصلاح پسند فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم معیار کو ترجیح دیں اور ایسی فلمیں بنائیں جو شائقین کے لئے پسندیدہ ہوں تو کوئی شک نہیں کہ معاملات کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔