ْڈھول پلیئر اریشمہ نے اپنے پہلے فیشن شو میں نامور ماڈلزکے نہ آنے پر’’رونا‘‘ شروع کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 13:05

ْڈھول پلیئر اریشمہ نے اپنے پہلے فیشن شو میں نامور ماڈلزکے نہ آنے پر’’رونا‘‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈھول پلیئر اریشمہ نے اپنے پہلے فیشن شو میں نامور ماڈلزکے نہ آنے پر’’رونا‘‘ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامور ڈھول پلیئر اریشمہ کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنی تنظیم کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شر کت کیلئے نامور ماڈلز نے آنے کا وعدہ کیا مگر جب کوئی بھی نامور ماڈل نہ آئی توا س پر اریشمہ نے غم کی وجہ سے وہاں پر رونا شروع کر دیا تاہم انکی والدہ سمیت دیگر لوگوں نے انکا چپ کروادیا جبکہ فیشن شو میں سلطان راہی مر حوم کے صاحبزادے حیدر سطان سمیت دیگر شوبز شخصیات شر یک ہوئیں جبکہ میڈیا سے گفتگو میں اریشمہ نے کہا کہ نامور ماڈلز وعدے کے مطابق نہیں آئیں جس کا مجھے ہمیشہ افسوس اور غم رہیگا ۔