شملہ مرچ کی پنیری کا شت کیلئے زر خیز میرا زمین کا انتخاب کریں،ماہرین

بدھ 16 نومبر 2016 12:46

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ شملہ مرچ کے کھیتوںمیں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر کا شت کا ر دو با ر ہ ہل چلائیں۔انہوںنے بتا یا ہے کہ شملہ مر چ کی کیلیفورنیا اور چائینیز جوائنٹ ز یا د ہ پیداوار دینے والی اقسام ہیں، پنیری کی کا شت کیلئے زر خیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو کا انتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں ایک با ر مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر اچھی طرح ہمورا کر لیں ۔15سے 20ٹن گوبر کی گلی سڑ ی کھا د فی ایکڑ ڈالیں اور ہل چلا کر زمین میں ملا دیں ۔کھیت میں جڑی بوٹیوں کے اگنے پر دو با ر ہ ہل چلا ئیں اور فی ایکڑ 3بو ر ی سپر فاسفیٹ ایک بور ی امونیم نائٹریٹ ڈا ل کر کھیت میں سہاگہ چلادیں۔ بیج کو کیا ریو ں میں 8سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروں میں بوئیں ۔

متعلقہ عنوان :