مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ، چہرہ کھل اُٹھا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:10:26 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:22:23 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:57:38 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:05:09 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:48:19 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:38:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:37:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:37:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:33:36 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:32:15 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:32:15
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ، چہرہ کھل اُٹھا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء): مئیر کراچی وسیم اختر کی آخری مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی پر دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی میں ہوئی جہاں عدالت نے مئیر کراچی وسیم اختر سمیت قادر پٹیل کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔ عدالت نے وسیم اختر اور قادر پٹیل کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالتی حکم کے مطابق وسیم اختر اور قادر پٹیل کو اپنے پاسپورٹس بھی عدالت میں جمع کروانا ہوں گے۔

آخری مقدمے میں بھی ضمانت کے بعد وسیم اختر خوشی سے نہال ہو کر اہل خانہ کے گلے لگ گئے اور اہل خانہ نے ضمانت پر مئیر کراچی وسیم اختر کو مبارکباد پیش کی۔ ایم کیو ایم نے مئیر کراچی وسیم اختر کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ ریلی کی صورت میں سینٹرل جیل کے باہر وسیم اختر کا استقبال کیا جائے گا۔ وسیم اختر رہائی کے بعد شہدا کے قبرستان بھی جائیں گے۔ یاد رہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر، دہشتگردوں کے علاج میں سہولتکاری سمیت دیگر 39 مقدمات درج ہیں، جبکہ مئیر کراچی ان تمام مقدمات میں ضمانت کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Read this news in English اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
16/11/2016 - 12:38:45 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان