افغا ن دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 4 افراد ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:22:23 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:57:38 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 13:05:09 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:48:19 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:38:45 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:37:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:37:34 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:33:36 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:32:15 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:32:15 وقت اشاعت: 16/11/2016 - 12:32:15
پچھلی خبریں - مزید خبریں

افغا ن دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی نشریاتی ادارے نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایاکہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا جس نے کابل میں پل محمد خان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملہ آور کا ہدف واضح نہیں تاہم اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ 12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے،

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/11/2016 - 12:37:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان