سیکورٹی خدشات : بلاول ‘بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو اکٹھے سفر نہ کرنے کی ہدایت
میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 12:37
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکی دونوں بہنوں بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کو اکٹھے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو ،بختاور اور آصفہ نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر فضائی سفر کے سوا ملک کے اندر کسی بھی منزل کی طرف جاتے ہوئے ایک ہی سواری پر اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر ایک ہی مقام پر جانا مقصود ہو گا تو تینوں الگ الگ سواریوں پر اور الگ الگ راستوں سے مختلف اوقات میں اس مقام پر پہنچیں گے۔ آصفہ بھٹو پیر کو کراچی سے بلاول ہاﺅس لاہور پہنچیں اور پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے گھر اظہار تعزیت کیلئے اکیلی ہی گئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی آئندہ چند روز میں اکیلے ہی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.