Live Updates

الیکشن کمیشن نااہلی ریفرنسز : عمران خان اور کیپٹن صفدر کو 22نومبر تک جواب داخل کروانے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 نومبر 2016 12:32

الیکشن کمیشن نااہلی ریفرنسز : عمران خان اور کیپٹن صفدر کو 22نومبر تک ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 نومبر۔2016ء) الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق ریفرنسز پر عمران خان اور کیپٹن صفدر کو 22نومبر تک جواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔الیکشن کمیشن میں عمران خان، جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان اور کیپٹن صفدر سے 22نومبر تک جواب مانگ لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کو بھی 22 نومبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔ جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس میں درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر ریفرنس میں درخواست گزاروں کے پیش نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر کے ریفرنس اور پی ٹی آئی کی طرف سے کیپٹن صفدر کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ کمیشن نے درخواست گزاروں طلال چوہدری اور دیگر کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر بھی حاضر نہیں ہوئے تھے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کی دلچسپی ہی نہیں کیس خارج کر دیا جائے ، کمیشن نے درخواست گزار طلال چوہدری سمیت تمام فریقین کو 22 نومبر کا نوٹس جاری کر دیا ، کمیشن نے عمران خان کو بھی 22 نومبر تک الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا 22 نومبر کو بحث کریں کہ صرف ہم نے ہی کارروائی کرنی ہے یا درخواست گزاروں کا ثبوت دینا ضروری ہے ، کیپٹن صفدر کے معاملے پر بھی وکیل کے پیش نہ ہونے پرکیپٹن صفدرکو 22 نومبر تک تحریری جواب پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات