پاکستان کیخلاف بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی ،ْکین ولیمسن

بدھ 16 نومبر 2016 12:30

پاکستان کیخلاف بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی ،ْکین ولیمسن

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھی سائیڈ ،ْان سے مقابلے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ کہیں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔ بیٹسمین تو تجربہ کار ہیں ہی بولنگ اٹیک کو بھی اسپنر کی موجودگی نے مزید مضبوط کر دیا ہے ،ْ ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے آسان نہیں ہو گی ،ْ فاسٹ بولروں کو مدد ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہاکہ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کھیلیں گے ،ْ جیت راول ڈبیو کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :