نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا

پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ،ْ ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ،ْ انٹرویو

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا باولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :