اسلام سچا اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے ‘ افتخار ٹھاکر

بدھ 16 نومبر 2016 12:42

اسلام سچا اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے ‘ افتخار ٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اسلام سچا اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے ، امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے برداشت کا مادہ ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پر امن زندگی گزارنے کے لئے دوسروں کی خواہشات کا احترام کرنا نہایت ضروری ہے ،دوسروں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ دوسروں کے نظریات کے لئے برداشت کا جذبہ پیدا کرنا ضرورت ہے ۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اسلام سچا اور امن کا درس دینے والا مذہب ہے اور یہ ہمیں دوسروں سے محبت اور احسان کرنے کادرس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کا پیغام جس نے بھی دیا لوگوں نے ہمیشہ اسے قبول کیا مگر تشدد کے راستے کو ہمیشہ سب سے مسترد کیا ہے ۔ امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے برداشت کا مادہ ہونا چاہیے ۔