عینی طاہرہ آئندہ ہفتے نئے ویڈیو کی ریکارڈنگ کریں گی

بدھ 16 نومبر 2016 12:26

عینی طاہرہ آئندہ ہفتے نئے ویڈیو کی ریکارڈنگ کریں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ آئندہ ہفتے اپنے نئے ویڈیو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے حال ہی میں نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کیلئے ان کا ایک گیت ری مکس کیا ہے۔ عینی طاہرہ کا کہنا تھا میری کوشش ہوگی کہ عالیشان ویڈیو بنایا جائے جس کیلئے سٹوری بورڈ پر زیادہ محنت کی جائے۔

(جاری ہے)

نصرت فتح علی خان دنیا کے مقبول ترین سنگر تھے جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، میں بھی ان کے مداحوں میں سے ہوں اس لیے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گیت ریکارڈ کیا۔ انہوں نے بتایا میں ان دنوں ٹی وی ڈرامے ’’نواب گھر‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس میں میرا ایک خوبصورت کردار ہے ، امید ہے ناظرین اسے پسند کریں گے ، میں گلوکاری کے علاوہ تھیٹر ، ٹی وی اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہوں۔۔