جنوبی افریقہ سے پہ درپے شکست ،آسٹریلین کوچ پریشان

ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں یقینی طور پر تبدیلیاں ہوں گی، چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے، ڈیرن لہیمن بطور کپتان دردناک اور باعث شرم ہے ،میری کپتانی میں اتنی شکست ہوئیں ، اسمتھ

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل دوسری اور لگاتار پانچ بدترین شکستوں کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا کہ ٹیم میں چار کھلاڑیوں کی جگہ یقینی ہے جبکہ کپتان اسمتھ نے اس صورت حال کو شرم ناک قرار دے دیا۔ڈیرن لیہمن نے کہا کہ اگلے ہفتے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں یقینی طور پر تبدیلیاں ہوں گی۔

ہوبارٹ ٹیسٹ کی شکست کے اثرات وکٹ کیپر بلیباز پیٹرنیول اور اسپر ناتھن لیون سمیت تمام بلے بازوں پر پڑیں گے تاہم اگلے میچ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان سے قبل کوئی کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔ہیڈ کوچ جو خود سلیکشن پینل میں شامل ہے، کا کہنا ہے کہ صرف اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ یقینی طورپر اپنی جگہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

لیہمن کو 2019 کے ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کاہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم اب پے در پے شکستوں کے بعد ان کا عہدہ بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ 'ہمیں اس تباہی کو روکنا ہے اور ہمیں بہترین ٹیم کے لییکام کرنا ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'اس ٹیسٹ میچ میں شامل چند لڑکوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے مایوس کیا اور انھیں اپنی بہتری کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں موقع دیا جائے گا'۔

لیہمن نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ ہیزل ووڈ شاندار تھا، مچل اسٹار بہتری کی جانب واپسی کررہا ہے اور اس کے بعد اسمتھ اور وارنر ہیں اس کے علاوہ دیگر کو کچھ رنز اور وکٹیں حاصل کرنی ہوں گی جس کے لیے شیلڈ کی چار روزہ کرکٹ بہت اہم ہی'۔دوسری جانب کپتان اسمتھ نے اپنے ایک انٹر ویو میں بطور کپتان دردناک اور باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ میرے لیے اور آسٹریلیا کرکٹ کے لیے کم درجہ ہی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ایک اور مایوس کن کارکردگی پر میں افسردہ ہوں، ایک اور بڑا نقصان یہ نیک شگون نہیں ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ لگاتار پانچ ٹیسٹ میچوں میں ایک جیسا نتیجہ آیا ہی'۔اسمتھ نے کہا کہ 'آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے یہ ذلت آمیز ہے اور میں اس عہدے پر رہتے ہوئے شرمندہ ہوں'۔۔

متعلقہ عنوان :