پشاور :کرپشن کا الزام، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسر گرفتار

افسران پر ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے ۔نیب

بدھ 16 نومبر 2016 12:21

پشاور :کرپشن کا الزام، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسر گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈپٹی ڈائرکٹر عبدالباعث ، ہاوسنگ آفسیرسید جعفر علی شاہ اور جنرل مینجر محمود طارق پر دکانوں اور کمرشل پراپرٹی کی غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات تھے۔

نیب کے مطابق ان افسران کے خلاف انکوائری کی گئی جس کے دوران ان پر کرپشن ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :