کیش نہیں اس لیے بال نہیں کٹوا رہی‘ نیہا دھوپیا

نیہا دھوپیا کی فلم’’موہ مایا منی‘‘ 24 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس کی کہانی کالے دھن پر ہی مبنی ہے

بدھ 16 نومبر 2016 11:46

کیش نہیں اس لیے بال نہیں کٹوا رہی‘ نیہا دھوپیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹوں پر پابندی سے وہ بھی متاثر ہوئی ہیں لیکن لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اس لیے ان کا کام چل رہا ہے۔نیہا اپنی آنے والی فلم’’موہ مایا منی‘‘ کے پروموشن کے لیے آئی تھیں جہاں انھوں نے بی بی سی ہندی کے سوشانت موہن سے اس موضوع پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹ پر پابندی سے تقریباً سبھی لوگ کافی پریشان ہیں لیکن اس پریشانی کے عالم میں بھی وہ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔نیہا نے کہاکہ اپنے پڑوسی کو جب میں نے بتایا کہ میرے پاس کیش ختم ہو گیا ہے تو انھوں نے مجھے کچھ سو سو کے نوٹ دے دیی. وہیں میرے پھل والے نے کیش نہ ہونے کی بات پر خوشی سے کہا کہ میڈم آپ پھل لیتی رہیے، جب 2000 کی قیمت ہو جائے گی تب میں ایک ساتھ ہی لے لوں گا۔

(جاری ہے)

نیہا دھوپیا نے باڈی شیمنگ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہر لڑکی کی جسمانی ساخت یا بناوٹ مختلف ہوتی ہے۔ ماڈلز جیسا نظر آنا بالکل بھی صحت مندی کی بات نہیں ہے اور اگر آپ ایسا کر رہی ہیں تو آپ اپنے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔نیہا کہتی ہیںکہ ماڈلز ایسا کرتی ہیں کیونکہ انہیں ریمپ پر کپڑوں کو شو کرنا ہوتا ہے، لیکن وہ ایسا بہت سالوں تک نہیں کرتیں اور ہر لڑکی زیرو فگر نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر ایک کا میٹابولزم مختلف ہوتا ہے۔

نیہا خود 16 سالوں سے ماڈلنگ میں سرگرم ہیں اور کہتی ہیںکہ میں کبھی زیرو فگر کی حمایت نہیں کرتی اور جو میگزین ہمارے جسم کو فوٹوشاپ کر کے دکھاتی اور شائع کرتی ہیں آپ ان کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ وہ فوٹو گمراہ کن ہیں، صحت مند ہونا سیکسی بھی ہے۔نیہا دھوپیا کی فلم’’موہ مایا منی‘‘ 24 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے جس کی کہانی کالے دھن پر ہی مبنی ہے۔لیکن نوٹوں پر پابندی کی وجہ سے لوگوں کے پاس نقد پیسوں کی کمی ہے اس لیے کتنی تعداد میں ناظرین سنیما ہال تک پہنچیں گے یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔